پاکستان

پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی نے حکومتی ایمنسٹی سکیم مسترد کر دی

اسلام آباد نیوز وی او سی آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے وزیراعظم کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کو امیروں کے لیے غیر قانونی دولت کمانے کا لائسنس قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کالے دھن کو صاف کرنے کی سکیم کی مذمت کرتے ہیں۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی سکیمیں رائج کی گئیں جس کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں بگ بزنس کے لیے ترتیب دی گئیں ہیں جو متوسط طبقے کے لیے صرف ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم لانے کا مقصد قوم کی چوری شدہ دولت کو جائز بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی تحویل میں کالادھن حلال کرنے کی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم لاتے وقت حکومت نے شرم و حیا کا مظاہرہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button