پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور فنکشنل لیگ نے ایم اکیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف ’’قرارداد مذمت‘‘ سندھ اسمبلی میں جمع کرا دیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور فنکشنل لیگ نے علیحدہ علیحدہ مذمتی قرار دادیں سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں، قرار دادوں میں متحدہ کے بانی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ان قرار دادوں میں کہا گیا کہ ’’ایم کیوایم کے بانی نے گذشتہ ماہ ایک تقریر میں پاکستان مخالف نعرہ لگا کر کارکنوں کو میڈیا پر حملے کے لئے اکسایا‘‘۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی پی کی رکن سندھ اسمبلی خیر النساء مغل، تحریک انصاف کے خرم شیر زمان و دیگر نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی نے پاکستان کے خلاف شر انگیز تقریر کی اور اپنے کارکنوں کو تخریب کاری پر اکسایا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوگا احتجاج کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں