پاکستان
پیپلزپارٹی کا ایک اور جیالا تحریک انصاف کو پیارا ہوگی
لاہور 28 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عامر علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
لاہور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عامر علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کی پنجاب سے ایک اور وکٹ اڑا لی ہے۔ پیپلز پارٹی کے پنجاب کے سینئر رہنما ڈاکٹر عامر علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ڈاکٹر عامر علی نے عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔