پاکستان

پیپلزپارٹی نے ویلی کاغان سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا دی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مجوزہ دورہ ناراں و کاغان کے دوران پیپلزپارٹی نے ویلی کاغان سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا دی۔ تحریک انصاف تحصیل پلکوٹ کے رہنما سابق ناظم کاغان راجہ خالد نواز سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور ویلی کاغان کی پہاڑیاں جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھیں، ہزارہ کے لوگوں نے (کل) 19 اگست کو مانسہرہ میں بلاول بھٹو کے جلسہ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید احمد حسین شاہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک جلسہ باڑی کاغان میں ہوا جس میں تحریک انصاف کے رہنما راجہ خالد نواز کوپاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کرانے کیلئے ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید احمد حسین شاہ، محمد فرید خان، محمد شکیل، سید شعیبب شاہ، محمد رفیق، راجہ طاہر نواز اور دیگر نے جرگہ کے طور پر شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنما راجہ خالد نواز نے باہمی مشاورت سے تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی جلسہ سے سید احمد حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ خالد نواز ہمارا بھائی ہے، بھائی تھا اور بھائی رہے گا، آج پاکستان پیپلز پارٹی کے پورے جرگہ کو عزت دیکر اہلیان باڑی، پھاگل، کمال بن کاغان نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button