پاکستان

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے 15سے زائد پارٹی اراکین نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور( آئی این پی)لاہور سے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے 15سے زائد پارٹی اراکین نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کورکمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے ‘ملک میں بر وقت اور شفاف انتخابات ہونے چاہیے اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جاسکتی ‘نااہل حکمرانوں کی وجہ سے قوم کو صحت اور تعلیم جیسی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سپر یم کورٹ کو اقدامات کر نا پڑ رہے ہیں ۔ وہ غازی روڈ لاہور میں تحر یک انصاف کے مر کزی رکن حامد خان ایڈوکیٹ ‘پاکستان کسان اتحاد کے ایوب میواور دیگر کے ہمراہ جلسے سے خطاب اور پارٹی دفتر کاافتتاح کر رہے تھے ۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) لاہورکے احسن چوباریہ ‘اقبال چوباریہ ‘چوہدری مقبول احمد ‘شیخ اقبال حسین ‘محمد مبشر ملک ’رخسانہ بی بی سمیت دیگر نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اس موقع پر تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم آئین وقانون اور جمہوریت کے دائرہ میں رہ کر سیاست کر رہے ہیں اس ملک میں کسی بھی قسم کے مارشل لاء یا کسی اور غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ملک میں کر پشن اور لوٹ مار جیسے مسائل کی وجہ سے عوام موجودہ نظام سے تنگ آچکے ہیں اور ہر پاکستانی اس کر پٹ نظام کا خاتمہ چاہتا ہے اور جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوامی حکمرانی قائم نہیں ہوگی ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک اور قوم کو کر پٹ نظام سے بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے اس لیے ملک کے خیر خواہ سیاسی لوگ پاکستان تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور نئے لوگو ں کی شمولیت سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی ۔
تحر یک انصاف کے مر کزی رکن حامد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پکڑ میں آچکی ہے اور اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب شر یف خاندان اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی ایک جماعت یا فرد نہیں ہر کر پٹ شخص کے احتساب کی بات کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں جب تک ملک میں ایک بھی کر پٹ شخص موجود ہے احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا عوامی کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور ملک میں عدلیہ کہ وجہ سے عوام کو انکے بنیادی حقوق میسر آرہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کیساتھ ہیں اس لیے آنیوالے وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔ ایوب میونے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے پاکستان کا کسان بھی رل رہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکمران ملک اور قوم پر بوجھ بن چکے ہیں جن سے ہمیں نجات حاصل کر نا ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button