بزنس
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار
اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل سے پیٹرول 3 روپے 22 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔
آئندہ ماہ کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرتے ہوئے اسے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردیا جس میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور دیگر مصنوعات میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں پیٹرول 3 روپے 22 پیسے، ڈیزل 5 روپے 2 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش ہے۔
خیال رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ اپریل کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کرنے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے 2 روپے 7 پیسے کمی کی تھی۔