انٹرنیشنل
پیوٹن امریکہ کا دورہ کریں گے،ٹرمپ کی دعوت قنول کر لی
ماسکو(این این آئی)روسی وزیرخارجہ سیرگئی لافروف نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے صدر ولادی میرپیوٹن کو وائیٹ ہاؤس کے دورے اور ملاقات کی دعوت دی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے صدر کا 100 فیصد اتفاق ہے کہ امریکا اور روس ایک دوسرے کے خلاف فوجی تصادم کی طرف نہیں جائیں گے۔ شام میں کی گئی فوجی کارروائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ ماسکو نے واشنگٹن کو شام میں سرخ لکیر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔ اس حملے میں روس کی وضع کردہ سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شام پر امریکی حملے کے بعد روس اسد رجیم کو ایس 300 میزائل نظام نہ دینے کے عہدے کا پابند نہیں رہا ۔