پینا سونک نے پاکستان ڈیلرز کنونشن میں جدید مصنوعات کی نمائش کی
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )اس سال برانڈ اپنا سو سالہ جشن منا رہا ہے اور اس موقع پر پینا سونک مارکیٹنگ مڈل ایسٹ نے اپنے سالانہ ڈیلرز کے کنونشن کے موقع پر اپنی مختلف النوع جدید مصنوعات کی نمائش کی جوکہ ایواری ہوٹل لاہور میں منعقد ہوا تھا ۔اس کنونشن میں پاکستان پینا سونک کے مرکزی ڈسٹری بیوٹرز نے شرکت کی ،جس میں نئی گھریلو استعمال کی مصنوعات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈیلرز کو موقع فراہم کیا گیا جنہیں آنے والے مہینوں میں مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا ۔
اس موقع پر پینا سونک کے مینجنگ ڈائریکٹر برائے مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ ،ہیروکی سوجیما نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں اس برانڈ کی انتہائی اہم مارکیٹ ہے ۔پاکستان ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور یہاں متوسط آمدنی والے طبقے کی خاصی آبادی موجود ہے جس کی قوت خرید میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی اعلیٰ معیار مصنوعات کی خواہش اس وقت بہت زیادہ ہے اور یہ ہی بات پینا سونک کو شاندار موقع فراہم کرتی ہے چونکہ کمپنی ہمیشہ سب سے پہلے کسٹمر پر توجہ دیتی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ہم اس شاندار روایات کو برقرار رکھیں جو کہ پچھلے 100سال سے دے رہے ہیں ،یعنی ہماری توجہ اعلیٰ معیاری مصنوعات کو ترقی دینے اور انہیں پیش کرنے پر مرکوز ہے جو کہ بہتر زندگی اور بہتر دنیا سے مطابقت رکھتی ہوں ۔
پینا سونک نے نئی رینج کے ائیر کنڈیشنرز ،فوڈ پروسیسرز ،بجلی کی استریوں،واٹر ڈسپنسر ،الیکٹرک رائس کوکر ،انورٹر مائیکروویو اوون ،پریمیم ویکیوم کلینرز،ریفریجریٹرز ،واشنگ مشین،اربن آڈیو میوزک سسٹم،ہوم تھیٹر،ساﺅنڈ بار سسٹم،بلیورے پلیئر ،ڈی وی ڈی پلیئر ،پورٹیبل ریڈیوز ،وائر لیس ہیڈ فونز اور ائیر فونز سمیت دیگر اشیا متعارف کروائیں ۔