سائنس و ٹیکنالوجی

پیر سے جمعہ تک پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد18 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسلام آباد محکمہ موسمیات نے محکمہ موسمیات نے پیر سے جمعہ تک پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ۔فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق پیرسے جمعہ تک کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوںکا سلسلہ شروع ہو گا اور آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواںاورآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سندھ،مکران کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گوجرانوالہ اور ہزارہ ڈویژن بعض مقامات پر تیزہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ (ائیرپورٹ05، سٹی04)، گوجرانوالہ04، گجرات01، بالاکوٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button