Draft

پیر حمید الدین سیالوی کا لاہور میں جلسے کا اعلان، ن لیگ کے مزید اراکین اسمبلی کے استعفے آنے کا دعوی

لاہور 14 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
پیر حمید الدین سیالوی نے لاہور میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور معروف مذہبی شخصیت پیر حمید الدین سیالوی حکمراں جماعت کیلئے ایک بڑی مشکل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ فیصل آباد کے جلسے کے بعد پیر حمید الدین سیالوی نے نے ن لیگ کے گڑھ اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر حمید الدین سیالوی نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ کے مزید اراکین اسمبلی کے استعفے آنے کیلئے تیار ہیں۔ لاہور کے جلسے میں ن لیگ سے بغاوت کرتے ہوئے مزید اراکین اسمبلی اپنے استعفے پیش کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button