پیرپگارا کے بیٹے یاسرشاہ کے محافظوں نے سینئیر صحافی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا
کراچی 010 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈی ایچ اے فیز ٹو نیشنل اسپتال کے قریب پیر یاسر شاہ کے نجی محافظوں کا صحافی زیبر اشرف پر تشدد کیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ یاسر شاہ کی موجودگی میں مسلحہ افراد نے نہتے ایکسپریس ٹربیون کے رپورٹر پر تشدد کیا، صحافی اپنے دفتر جا رہا تھا کہ یاسر شاہ کا قافلہ نیشنل اسپتال کے قریب سے صحافی کی گاڑی کو اوورٹیک کرتا گیا جس پر صحافی بال بال بچ گیا- صحافی نے تیز رفتار ڈرائیوروں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کا کیا کہا بس سب گن مین تشدد کرنے لگ گئے، واضح رہے کہ پیر یاسر شاہ شہر میں عام طور پر اپنی لینڈ کروزر کے ساتھ 7 سیاہ رنگ کی ٹیوٹا ویگو گاڑیوں کا پروٹوکول لیکر نکلتے ہیں، عام زندگی میں شوروم چلانے والا یاسر شاہ نہ وزیر ہے نہ مشیر نہ رکن اسمبلی مگر پھر بھی شہر میں “صاحب” بنا پھرتا ہے، گذشتہ کافی سالوں سے یاسر شاہ کے پاس 22 سندھ پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر ہیں جن سے کوئی پوچھنے والا نہیں، ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں یاسر شاہ کا نام لینڈ گریبرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آتا ہے جو فہرست قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی بدامنی کیس میں عدالت میں جمع کرا رکھی ہے، صحافی نے بتایا کہ ان پر تشدد کے بعد پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا، صحافی نے میڈیکو لیگل کی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے-