کراچی ( صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا کیجانب سے لاڑکانہ کی ترقی کے نام پر پیپلزپارٹی کے خلاف تنقید کو عوام کی بہتری کے خلاف قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کے مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے 90 کی دھائی میں خیرپور کی تحصیل نارو کی ہزاروں ایکڑ ایراضی کوڑیوں کے دام فروخت کرنے پر نیب تحقیقات کرے,پیپلز پارٹی پر الزامات عائد کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، پیرپگارا خاندان کو ماضی کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی شکست دینگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑوبلاول ہاوس میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے تنقید کرنا ہر ایک سیاسی جماعت کا حق ہے تاہم لاڑکانہ کو سیاسی طور پر تنقید کا نشانہ بنا کر بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے، پیرپگارا کی جانب سے لاڑکانہ کی ترقی پر تنقید عوام کی بہتری کے خلاف ہے،پیرپگارا کا سنی سنائی باتوں پر پارٹی قیادت پر حملہ کرنے پر افسوس ہے ، ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کے پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے اس لئے ہماری قیادت پر تنقید کروگے تو بھرپور جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کے یہ وہی مسلم لیگ فنکشنل ہے جس نے 90 کی دھائی میں خیرپور کی تحصیل نارو کی ہزاروں ایکڑ ایراضی کوڑیوں کے دام پر فروخت کی جس پر نیب تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کے ماضی میں سندھ کی ہزاروں ایکڑ ایراضی کوڑیوں کے داموں پہر فروخت کرنے والے آج پیپلز پارٹی پر تنقید کررہے ہیں ان کو سندھ کی عوام جانتی ہے، ہم ترقی کے لئے کام کرتے رہینگے اور پیرپگارا سنی سنائی باتوں پر تنقید کرینگے تو ہمارے منہ میں بھی زبان ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی انتخابات کا انتظارکررہی ہے اورانتخابات میں فیصلہ عوام ہی کرے گی، جی ڈے اے والوں کوایک جلسہ کرنے کے لیے چھ ماہ تیاری کرنی پڑتی ہے،آئندہ انتخابات میں ماضی کی طرح جی ڈی اے کواپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔
ضرور پڑھیں:ثانیہ مرزا نے اپنی ”ساسو ماں“ کے ساتھ انٹرنیٹ پر ایسی حرکت کر دی کہ کسی کی بھی ہنسی نہ رکے، دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے