پاکستان
پہلے نوازشریف پھر عمران نااہل ہونگے‘ دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں : خورشید شاہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ حالات بتا رہے ہیں عمران خان اور نوازشریف دونوں نااہل ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ دونوں دعاگو ہیں کہ کسی طرح یہ دونوں بچ جائیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ عمران نوازشریف کے بغیر نااہل ہوں گے جس طرح مقدمے چل رہے ہیں لگتا ہے پہلے وزیراعظم نوازشریف پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نااہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا نواز اور عمران دونوں ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ دونوں کا روح اور جسم کا رشتہ ہے۔