پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں، بھارتی نکلے — چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف

نیوز ڈیسک
نئی دہلی، بھارت

پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں، بھارتی نکلے — چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ایک انٹرویو میں چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل 2025 کے پہلگام حملے میں پاکستان ملوث نہیں بلکہ حملہ آور خود بھارتی شہری تھے جنہوں نے دہشت گردی کی تربیت بھی بھارت ہی میں حاصل کی۔

چدمبرم کا کہنا تھا کہ ’’حکومت بغیر کسی ثبوت کے کیوں فرض کر رہی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے؟ اگر ایسا ہے تو ثبوت کیوں نہیں دیے جا رہے؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ نہ حملہ آوروں کی شناخت ہوئی، نہ ہی کوئی گرفتاری منظرعام پر آئی۔

واضح رہے کہ پہلگام، مقبوضہ کشمیر کے ایک مشہور سیاحتی مقام پر رواں سال اپریل میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد بھارتی حکومت نے ’آپریشن سندور‘ کے نام سے ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی، لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود تحقیقات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں۔

پاکستان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شفاف اور مشترکہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی، تاہم بھارت نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

چدمبرم کے بیان نے بھارتی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انکشاف سے پاکستان پر عائد الزامات کی شفافیت پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، اور یہ بھارت کی داخلی سکیورٹی پالیسی کے تضادات کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
بھارت میں داخلی سیاست کا کھیل اکثر و بیشتر خارجہ پالیسی کو یرغمال بنا لیتا ہے۔ پہلگام جیسے دلخراش سانحات پر بھی الزامات کی سیاست کی جاتی ہے، جبکہ اصل حقائق پس پردہ دفن ہو جاتے ہیں۔ چدمبرم کے انکشافات نہ صرف بھارت کی سکیورٹی مشینری پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ یہ اس بات کا بھی اعتراف ہیں کہ ا س ر ا ئ ی ل طرز بیانیہ کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا اب قابل دفاع نہیں رہا۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/006/280725

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں