پڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت پہلی بار طلبہ میں لاکھوں روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں۔
گوجرانوالہ 15جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
ممبران صوبائی اسمبلی توفیق بٹ اور نواز چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حکومت نے ہونہار طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے خطیر رقم کے فنڈز مختص کئے ہیں‘ پڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت پہلی بار طلبہ میں لاکھوں روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں پنجاب بھر میں تقریری مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سی ای او خالد حسین گورائیہ‘ ڈی ای او میاں مقصود اور فوکل پرسن ڈاکٹر مسعود اختر نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ عبدالرحمن‘ اریبہ مختار اور طوبہ رشید میں ایک ایک لاکھ کیش انعامات تقسیم کئے گئے اور ڈویژن بھر میں پوزیشن ہولڈرز میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔