Draft

پپیتے کے بیج کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ انہیں کبھی نہیں پھینکیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے پپیتا تو کھایا ہوگا اور یہ بھی معلوم ہوگا کہ یہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے لیکن کیا آپ کو معلوم کہ اس کے بیج بھی انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں۔آئیے آپ کو اس کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔
نظام انہضام کے لئے
ان میں ایسے انزائمز(خامرے)پائے جاتے ہیں جو کہ ہمارے نظام انہضام کے لئے بہت مفید ہیں۔یہ خامرے پروٹین کو اس طریقے سے توڑتے ہیں کہ پروٹین بآسانی جسم میں جذب ہونے لگتی ہے۔
نقصان دہ طفیلیے کیڑوں کے لئے
ہمارے جسم میں کئی طفیلیے کیڑے ایسے ہوتے ہیں جو جسم کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں اور یہ معدہ میں قیام کرتے ہیں لیکن پپیتے کے بیج کھانے سے انہیں جسم سے نکالا جاسکتا ہے۔ہمارے معدے میں پائے جانے والے طفیلیے جیسے پروٹوزوا کی وجہ سے پیٹ میں گڑبڑ ہوتی ہے اور ان کا علاج کرنے کے لئے مختلف ادویات کا سہارا لیاجاتا تھا لیکن اگر آپ پپیتے کے بیج کھائیں گے تو یہ قدرتی طریقے سے ختم ہوں گے۔
فوڈ پوائزنگ سے نجات
انٹی بیکٹیریل پراپرٹی کی وجہ سے ان بیجوں کی معدے میں موجودگی کی وجہ سے کھانے سے ہونے والی پوائزنگ سے بچاجاسکتا ہے۔ ان کے کھانے سے ایسے انٹی بیکٹیریل جرثومے پیٹ میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کا معدہ ٹھیک کام کرتا ہے۔
فیملی پلاننگ
ایشیاءکے کئی ممالک میں مرد حضرات یہ بیج کم بچے پیدا کرنے کے لئے کھاتے ہیں اور اسے فیملی پلاننگ میں ایک اچھا قدرتی طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button