Draft

پٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامرجان نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کاسو فیصد خاتمہ ہم سب کا مشن ۔(بشیر باجوہ بیو رو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

گوجرانوالہ 7 ۔ اپریل
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامرجان نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کاسو فیصد خاتمہ ہم سب کا مشن اور انسداد پولیو مہم میں شرکت جہاد ہے، مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ وطن عزیز کواس نا سور سے جلد چھٹکار ا دلایا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ایم این ایز محمود بشیر ورک ، شازیہ سہیل میر ،
ایم پی ایز عبدالرؤف مغل ، اشرف علی انصاری ، اے ڈی سی جنرل حفصہ رانی ، اے ڈی سی ریونیو طارق قریشی ، سی ای او اہیلتھ اتھارٹی سعید اللہ خاں، سی ای او ایجوکیشن سرفراز گورائیہ ، قاری زاہد سلیم ، ڈاکٹر گلزار ، ڈاکٹر فرید ، ڈی او سول ڈیفنس ، انسپکٹر سکیورٹی ملک نعیم ، اسسٹنٹ کمشنرز ، دیگر محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک تھے ۔
ایم این اے محمود بشیرورک نے کہا کہ انتظامیہ اور انسداد پولیو سے متعلقہ محکموں کی انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانے میں لی جانے والی دلچسپی خو ش آئند ہے ۔ مہم کے مقا صد کے حصول کے لیے فیلڈ سٹاف کو مزید متحرک کرنے کی ضرورت ہے ، لوگوں میں پولیو کے مرض اور اس کے اثرات سے متعلق آگاہی انتہائی ضروری ہے جس میں سرکار ی و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔صحت کے عالمی دن کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے ایم این اے شازیہ سہیل میر نے کہا کہ ہمیں مل کر اس وطن کو آگے لے کر جانا ہے جس کے لیے صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہو گا مثبت سوچ اور رویوں کو فروغ دینا ہو گا ۔ پاکستان کا مستقبل پولیو جیسے موزی مرض سے محفوظ بنانے کے لیے انسداد پولیو مہم کو معنی خیز بنانا ہو گا ۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے انسدا د پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ ٹیموں کو مزید متحرک اور انکی مانیٹرینگ کو مزید سخت کیا جائے گا ۔انہوں نے دسمبر 2016کی انسداد پولیو مہم کے نتائج غیر تسلی بخش ہونے پر اظہار برہمی کیا اورمتعلقہ محکموں کے افسران کو تمام خامیاں دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایتکی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ، فیلڈ ٹیموں کو چیک کرنے کے لیے تحصیل و ڈسٹرکٹ افسران اچانک چھاپے ماریں ،مہم کے دنوں میں اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر پروگریس کا جائزہ لے کر ڈی سی دفتر میں قائم کنٹرول روم کورپورٹ ارسال کریں۔ انہوں نے کہا بد قسمتی سے پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جہاں پولیو کا مرض باقی رہ گیا ہے ، ہمیں اس کے مکمل خاتمے کے لیے مل کر جہاد کرنا ہو گا جس میں علماء اکرام ، سرکاری افسران ، اساتذہ ، سول سوسائٹی اور معاشرے کے ہر رفرد کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ۔ آج اس مرض کے باعث پاکستانی پر سفری پابندیاں لگنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ، پوری دنیا کی نظر یں اب پاکستان پر ہیں،پولیو کا سو فیصد اور جلد خاتمہ ملکی مفاد میں ہے۔وفاقی و صوبائی حکومت اس ناسو ر کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر ہیں ، مہم سے قبل ڈی سی دفتر میں ایمر جنسی کنٹرول کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا جس کی انچارج اے ڈی سی جنرل ہو نگی جو فیلڈ آپریشنز کو خود مانیٹر کریں گی ۔ پولیو ٹیموں کے سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا تا کہ وہ اپنے فرائض بلا خوف سرانجام دے سکیں ۔
کمیٹی ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر جنید نمائندہ ڈبلیو ایچ او اور ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید نے بتایا کہ ضلع کی آبادی 47لاکھ سے زائد ہے ،ضلع کے8لاکھ 80ہزار بچوں سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ جس کے ٹیموں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے ۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری و نیم سرکاری اور نجی اداروں ، سول سوسائٹی کے تعاون کی ضرورت ہو گی جنہیں آن بورڈ لے لیا گیا ہے اور ان محکموں سے رابطہ کے لیے افسران کو زمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے سو فیصد نتائج کے لیے جو کمی او کوتاہی سابق مہموں میں رہی ہیں انہیں دور کیا جائیگا ۔ سکولوں ، ہائی رسک علاقوں ، ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جا ئے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button