پٹھان کوٹ اوراڑی حملہ بھارتی فوج نے خود کروایا ،نوازشریف اور پاک فوج مسئلہ کشمیر کا حل چاہتی ہیں :پرویز مشرف

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ اڑی حملہ اور پٹھان کوٹ حملہ بھارتی فوج نے خود کروایا ہے ،وزیراعظم نوازشریف اور پاک فوج مسئلہ کشمیر کا حل چاہتی ہیں ۔
بھارتی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر کا کہناتھا کہ پاک بھارت تنازعات کو بیٹھ کر حل کرنا ہوگا ،مودی بات چیت کیلئے تیار ہیں تو نوازشریف بھی تیار ہو جائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر حل ہواتو پٹھان کوٹ اور اڑی سمیت سب ختم ہو جائے گا لیکن بھارت مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرنا چاہتا،بھارت نے مسئلہ کشمیر پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔پرویز مشرف کا کہناتھا کہ پٹھان کوٹ اور اڑی حملہ بھارتی فوج نے خود کروایاہے ،پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو تحقیقات نہیں کرنے دی گئیں ۔ان کا کہناتھا کہ کشمیر میں برہان وانی سمیت 80معصوم کشمیریوں کو شہید کیا گیا ،بھارت نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے اڑی پر حملہ کروایا ۔