بزنس

پٹرول کی کھپت ریکارڈ سطح کو چھو گئی،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل

کراچی(نیوز وی او سی)پٹرول سستا ہونے کے ساتھ ہی سی این جی کی لمبی قطاروں کو چھوڑ کر عوام نے پٹرول پر ہی گاڑی چلانے کو ترجیح دینا شروع کردی،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اگست میں پٹرول کی کھپت ریکارڈ سطح کو چھو گئی،اگست میں 6لاکھ 81ہزار ٹن پٹرول استعمال ہواجبکہ جولائی میں 6لاکھ 15 ہزار ٹن پٹرول استعمال ہوا تھا،پٹرول کی کل کھپت میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے پٹرول کا حصہ 25 فیصد جبکہ 75 فیصد درآمدی پٹرول کا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پٹرول کی کھپت میں اضافہ موٹرسائیکلوں اور 660 سی سی کی درآمد گاڑیوں کی فروخت بڑھ جانے کے باعث ہوا ، اس کے علاوہ سندھ میں ہفتے میں 3 روپے سی این جی کی بندش کے باعث بھی عوام کی جانب سے پیٹرول کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button