پاکستان

پٹرول، ڈالر مہنگا، موت سستی، یہ ہے شہباز کی حکومت، پرویز الٰہی

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا، ڈالر مہنگا اور موت سستی، یہ ہے شہباز شریف کی حکومت۔
لاہور میں لیگی عہدے داروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ عدالتوں پر بھی حملے کرتے رہے، عدلیہ اور فوج جیسے ادارے سپریم ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ پاکستان کو بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں گروی رکھنا چاہتی ہے، لوڈ شیڈنگ کا احساس دلانے کیلئے ان کے گھروں کی بجلی کاٹی جائے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن میں ن لیگ کی منافقانہ سیاست کا خاتمہ ہو گا،ن لیگی سپورٹر ووٹوں کے سیلاب میں ڈبکیاں لگائیں گے۔
پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن 2018 ءکے لیے تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ تقریباً طے پا گئی ہے، جس اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button