پوپ فرانسس کا جی 20طاقتوں کے خطرناک اتحاد پر انتباہ
ہمارا سب سے بڑا مسئلہ غریب ، کمزور اور بے دخل کئے گئے افراد ہیں:روحانی پیشوا کا انٹرویو روم(ایجنسیاں )رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونیوالے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بڑی طاقتوں کے لیڈروں کے مابین خطر ناک اتحاد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے تارکین وطن کیلئے مضمرات ہوسکتے ہیں۔پاپائے روم نے اطالوی اخبار لا ری پبلیکا سے انٹرویو میں کہا کہ مجھے طاقتوں کے درمیان خطرناک اتحادوں پرتشویش ہے ، یہ دنیا کے مسخ شدہ تصور کے حامل ہیں۔امریکہ ، روس ، چین اور شمالی کوریا، روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور شامی صدر بشارالاسد کے درمیان شام کی جنگ پر اتحاد پر انہیں تشویش ہے ۔ہمارا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ غریب ، کمزور اور بے دخل کئے گئے افراد ہیں،تارکین وطن بھی ان میں شامل ہیں۔اسی سبب انہیں جی 20 کے بارے میں تشویش ہے کیونکہ بنیادی طور پر یہ گروپ تارکین وطن ہی کو ہدف بناتا ہے ۔