پولیس کو عمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی

پولیس کو عمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی

تاریخ: 15 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات سے متعلق مزید 12 مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پراسیکیوشن کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے کوٹ لکھپت جیل میں ان مقدمات کے حوالے سے تفتیش کی اجازت دے دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، پراسیکیوشن کی جانب سے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے۔ عدالت نے پولیس کو یہ دونوں ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیتے ہوئے 26 مئی تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو پاکستان بھر میں جلاؤ گھیراؤ، سرکاری و عسکری تنصیبات پر حملوں اور دیگر پرتشدد مظاہروں کے بعد درجنوں مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں بانی پی ٹی آئی کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

وی او سی اردو

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں