پولیس کانسٹیبل کو گاڑی تلے کچلنے کے 3ملزم جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا
لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں نیوایرنائٹ پر پولیس کانسٹیبل کو گاڑی کے نیچے دے کرہلاک کرنے والے 3ملزمان مصطفی منیر، سعید اور طاہرکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس نے ڈیفنس اے میں گاڑی کے نیچے دے کر ہلاک کرنے والے 3ملزمان سعید احمد، مصطفی منیر اور طاہرکو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے عدالت نے پولیس کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے تینوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔عدالت میں تینوں ملزمان کی طرف سے درخواست ضمانتیں دائر کردی گئیں جس پر عدالت نے ڈیفنس اے پولیس سے 15جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیاہے۔