پاکستان

پولیس نے کرایہ داروں اور پراپرٹی ڈیلرزکیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم شروع کر دیا

اسلام آباد ۔1جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پولیس نے کرایہ داروں اور پراپرٹی ڈیلرزکیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم شروع کر دیا
آن لائن نظام کے ذریعے شہری باآسانی اور بغیر کسی مشکل کے کے خود اپنے آپ کو پولیس سٹیشن میں رجسٹریشن کرواسکیں گے
پولیس نے شہریوں کی سہولیات کے لئے کرایہ داروں اور پراپرٹی ڈیلرزکے لئے ایک ویب بیسڈ آن لائن رجسٹریشن سسٹم شروع کر دیا ہے ،اس آن لائن نظام کے ذریعے شہری باآسانی اور بغیر کسی مشکل کے کے خود اپنے آپ کو پولیس سٹیشن میں رجسٹریشن کرواسکیں گے۔تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آ باد پویس نے شہر یوں کی سہو لت کے لیے کرایہ داروں کے لئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا آ غا ز کر دیا ہے حکومت وقت کے احکامات کے بعد کرایہ داروں،پراپرٹی ڈیلرز اور پراپرٹی ہولڈرز کے لئے یہ ضروری قرار دیا گیا تھا کہ وہ اپنے نزدیکی پولیس سٹیشن میں رجسٹریشن کروائیں۔
ان احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک نے متعلقہ آفیسرز کو جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ایک مانیٹرنگ نظام تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ شہری باآسانی اور بغیر کسی مشکل کے کے خود اپنے آپ کو پولیس سٹیشن میں رجسٹریشن کرواسکیں۔ان ھدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے جدید ویب بیسڈ آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرایا ھے یہ ایک جدید طرز کا سافٹ وئیر ھے جس میں سکیورٹی کے تمام فیچرز رکھے گئے ہیں, جومشکوک افراد کی نگرانی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مدد گار ثابت ہو گا۔
شہری اس لنک پر کلک کر کے باآسانی اپنا ڈیٹا کا اندراج کر سکتے ہیں۔Islamabadpolice.gov.pk/tntآئی جی اسلام آباد نے کہا ھے کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button