Draft

پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے خطرناک ملزم ابوبکر عرف بکرا ہلاک۔۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان

گوجرانوالہ 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے خطرناک ملزم ابوبکر عرف بکرا ہلاک۔ جائے و قوعہ سے کلاشنکوف اور موٹر سائیکل برآمد ۔ملزم بیس سے زائد قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث تھا ۔ ملزم نے گزشتہ دنوں اپنے گاؤں کے نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کیا ۔
ملزم علاقے میں دہشت کی علامت اور بد نام زمانہ منشیات فروش بھی تھا۔ملزم کی ہلاکت پر لوگوں کا اظہار تشکر۔
بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے۔ شر پسند اور سماج دشمن عناصر کا جینا دوبھر کر دیں گے۔امن اولین ترجیح ہے ۔
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
گوجرانوالہ کے دیہہ گوندانوالہ کے قریب سار والا میں پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے خطرناک ملزم ابوبکر عرف بکرا ہلاک۔ جائے وقوعہ سے کلاشنکوف اور موٹر سائیکل برآمد ۔ہلاک ہونے والا ملزم بیس سے زائد قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث تھا ۔ملزم نے ساتھیوں سمیت گزشتہ ماہ اپنے علاقے کے شبیر احمد کو رقم کے لین دین پر قتل کیا تھا ۔ دہشت کی علامت ملزم بد نام زمانہ منشیات فروش بھی تھا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ شر پسند اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث خطرناک ملزم ابوبکر عرف بکرا اپنے ساتھیوں سمیت گوندانوالہ کے قریب سار والہ ٹیوب ویل پر موجود ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او تھانہ اروپ قیصر عباس ، انسپکٹر محمد ریاض ، چوکی انچارج عالم چوک غلام مرتضیٰ و دیگران سمیت متذکرہ جگہ ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی اور گرفتاری سے بچنے کے لئے فائرنگ کرتے ہوئے قریبی جنگل نما علاقے میں فرارہو گئے ۔ جائے وقوعہ کے قریب جا کردیکھا تو موقع پر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایک کس کی لاش ، موٹر سائیکل اور کلاشنکوف ملی ۔ پڑتال ریکارڈ و شناخت پر معلوم ہوا کہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا بدنام زمانہ ابوبکر عرف بکرا ہے جو قتل جیسے سنگین بیسیوں مقدمات میں ملوث تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے فرارہونے والے سا تھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔ شرپسند عنصر اور دہشت کی علامت ابوبکر عرف بکرا کی ہلاکت پر علاقے کے لوگوں نے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کاکہنا ہے کہ ضلع بھر میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے ۔ شر پسند عناصر کا جینا دوبھر کر دیں گے ۔ امن اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابوبکر عرف بکرا کے سا تھیوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ریڈ کئے جائیں اور ان کی گرفتاری کو ہر ممکن عمل میں لایا جائے۔سی پی او نے پولیس پارٹی کو شاباش بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button