پولیس مقابلوں پر ملک بھر میں پابندی عائد کی جائے: بلاول بھٹو
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے کہا ہے کہ عمران خان نے ہر موقع پر اپنی ضد اور انا کی وجہ سے اپوزیشن کو تقسیم کیا ، وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنا امیدوار کھڑاکردیا ، اسی طرح کا رویہ مال روڈ کے دھرنے میں ان کی جانب سے دیکھا گیا ، ملک بھرمیں ہونے والے پولیس مقابلوں کی مذمت کرتا ہوں اور کسی کومارکردہشت گردی کوختم نہیں کرسکتے۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کی ممبر شپ کے لئے ویب سائٹ لانچ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ اپوزیشن کوتقسیم کرتے ہیں، مال روڈ پرکراو¿ڈ پیپلزپارٹی کا تھا۔ انہوں نے ملک بھر میں پولیس مقابلوں پر پابندی کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں ہونے والے پولیس مقابلوں کی مذمت کرتا ہوں اور پورے ملک میں پولیس مقابلوں پرپابندی لگادینی چاہیے۔ راو¿ انوارکوبھی شفاف تحقیقات کا حق حاصل ہے اور اسی طرح تمام ملزموں کو بھی اپنے قانونی دفاع کی اجازت دی جائے،کسی کومارکردہشت گردی کوختم نہیں کرسکتے۔ہم نے اپنی کوششوں سے صوبے میں دہشت گردی پر قابو پا لیا ہے، سندھ میں مجموعی طورپرامن امان کی صورت حال بہترہوئی ہے۔ آصف زرداری شیروں کا شکاری ہے،سب کچھ 2018 میں سامنے آجائے گا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعدسے ہم نے رکنیت سازی مہم شروع نہیں کی اور اب پیپلز پارٹی نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیاہے۔ پارٹی نے ممبر سازی کے لئے اپنی ویب سائٹ بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔