(کنٹری بیورو پاکستان نیوز وی او سی)
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ لاڑکانہ پہنچ گئے, زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والی لاڑکانہ کی رہائشی معصوم بچی صائمہ جروار کے ورثا سے تعزیت کی, پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ورثا کی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی سے بھی فون بات کرائی, پی ٹی آئی ر ہنما مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی, جس طرح بینظیر بھٹو لاڑکانہ کہ بیٹی تھی اسی طرح صائمہ جروار بھی لاڑکانہ کی بیٹی ہے, پ پ کے ووٹرس اب پ پ والوں کے پاس کوئی قدر نہیں ہے, پولیس صائمہ جروار کے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا ہے, بھٹو کے نام پر سیاست کرنے والے حکمران بینظیر کے گھر کی بیٹیوں کی بھی رکھوالی نہیں کر پارہے ہیں, سندھ حکومت سندھ میں معصوم بچیوں کو بھی تحفظ دینے میں ناکام گئی ہے, لاڑکانہ شہر پ پ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن کسی نے بھی معصوم بچی کے ورثا سے تعزیت نہیں کی نہ کوئی مدد کی گئی ہے, بچے کے والدین نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے بھی غلط رپورٹ بتا کر ہمارا کیس خراب کیا گیا۔ چیف جسٹس واقعے کا نوٹس لے اور میڈیل رپورٹ پر بورڈ بٹھایا جائے, پ پ والے کیس کو دبانے کے لئے ورثا کو دو لاکھ کی لالچ دینے آئے تھے, قصور کی زینب کی طرح صائمہ جروار کا کیس بھی دردناک ہے, سندھ میں معصوم بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ہے صائمہ جروار کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں انصاف دلانے کے لئے ہرممکن کوششیں کریں گے سندھ حکومت کو مستعفی ہونا چاہیے کیوں کے درندے صفت انسان آزاد گھوم رہے ہیں خصوسی گفتگو دیکھیں اس ویڈیو میں