Draft

پولیس شہدا پوری قوم کے ہیرو ہیں،

لاہور 5 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شہدا کے اہل خانہ کی ذمہ داریاں حکومت ہر حالت میں نبھائے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب ہم پولیس شہدا کے لواحقین کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے،شہدا نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم، شہبازشریف کا م شہدا پولیس پر پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے وئے کہا ہے کہ و طن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاو ر کرنے والے پولیس شہدا پوری قوم کے ہیرو ہیں،شہدا نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم کی، شہدا کے اہل خانہ کی ذمہ داریاں حکومت ہر حالت میں نبھائے گی اور ہم پولیس شہدا کے لواحقین کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے۔
جمعہ کو دہشت گردی کے خلاف پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب بھر میں یوم شہدا پولیس منایا جارہا ہے ۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاو ر کرنے والے پولیس شہدا پوری قوم کے ہیرو ہیں ۔وزیراعلی نے اپنے ہیروز کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ شہدا کا قیمتی لہو وطن کو امن کا گہوراہ بنانے کی جدوجہد میں شامل ہے کیونکہ ان کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن واپس آرہا ہے ۔ وزیراعلی نے یقین دلایا کہ شہدا کے اہل خانہ کی ذمہ داریاں حکومت ہر حالت میں نبھائے گی اور ہم پولیس شہدا کے لواحقین کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button