پولیس سے برخاست ہونے والے کانسٹیبل نے خود کشی کر لی
(سحرش امن رپورٹر راولپنڈی نیوز وی او سی)
راولپنڈی: پنجاب پولیس سے برخاست ہونے والے کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا کانسٹیبل سلیم سی آئی اے راولپنڈی میں تعینات تھا اور چھٹی نہ ملنے کی وجہ غیر حاضر ہو گیا تھا جسکی وجہ سے اسے محکمے سے نکال دیا گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اتنہائی اقدام اٹھایا سی آئی اے سٹاف راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کے کانسٹیبل سلیم نے خود کر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق سلیم بطور ٹیلیفون آپریٹر تعینات تھا جس نے چھٹی کے لئے درخواست دی تاہم اسے چھٹی نہیں دی گئی اور وہ غیر حاضر ہو گیا غیر حاضری کے بعد گزشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ دلبرادشتہ ہو کر فوارہ چوک پہنچ گیا اور چوک میں کھڑے ہو کر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا کانسٹیبل کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دی گئی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے