پولیس آفیسر محمد و قاص نذیر کا انسداد جرائم میٹنگ میں پولیس افسران سے خطاب اور پولیس لائنز کا و زٹ ۔ کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت بہتر کارکردگی پر جوانوں کو نقد انعامات

(گوجرانوالہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ (04فروری ) شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے ۔ امن و امان میں مزید بہتری لانے کے لئے ہر رینک کے آفیسر اور جوان کو اپنے فرائض منصبی ذمہ داری اور احسن طریقے سے نبھانے ہو ں گے۔

کرپشن، ناشائستہ گفتگو اور سست روی برداشت نہیں ہو گی۔پتنگیں اڑانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے لئے پولیس کی خفیہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں ۔جس علاقہ میں پتنگ بازی نظر آئی یا اس سے متعلقہ سامان فروخت ہوتا ہوا پایا گیا اس ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کے ساتھ ساتھ پولیس جوانوں کے مسائل کے حل کے لئے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز تھانہ جات کا وزٹ کریں گے۔ فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ہر پولیس آفیسر اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے کرائم کنٹرول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے ۔ملزمان و مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر مادی شہادتوں کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ۔مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکرتے ہوئے چالان اندر مقررہ میعادعدالت مجاز میں جمع کروائے جائیں۔بھتہ خوروں ، بدمعاشوں اور قبضہ گروپ عناصرکے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔مویشی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ لائسنسی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہارسٹی پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیر نے سی پی او آفس میں پولیس افسران کی انسدادجرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میٹنگ میں سنےئر پولیس افسران اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔کرائم میٹنگ میں ضلع بھر کے کرائم کا جائزہ لیاگیا اور سپرنٹنڈنٹ �آف پولیس ڈویژنز نے سٹی پولیس آفیسر کوبریفنگ دی۔میٹنگ میں کرائم کا تھانہ وائز ملاحظہ کیا گیا۔مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری بارے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔سی پی اونے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ مال کے تعاون سے ان کی جائیداد قرق کروائی جائے۔لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں فریقین کے مابین انسدادی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔چوری ، رہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں چھینے اور لوٹے گئے مال کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر مستقل ناکہ بندی پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں ۔اندرون شہر مستقل ناکہ بندی کے بجائے وقفہ وقفہ سے اہم مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی ۔ مویشی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدمات عمل میں لائے جائیں۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اسلحہ کی مرمت و ترسیل کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔بوگس لائسنس کے حامل اشخاص کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھجوایا جائے۔ ہوائی فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے ایس پیز اورایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ روزمرہ کی بنیاد پراپنے ڈویژن اور سرکل کے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا ملاحظہ کریں ۔ سی پی او نے اس موقع پر کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مغیث چیمہ و دیگران کو نقد انعامات دئیے۔ اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز کا وزٹ اور دفاتر کے ریکارڈ کا ملاحظہ کرتے ہوئے سی پی اومحمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ پولیس لائنز کی تزئن و آرائش کے ساتھ ساتھ جوانوں کو بہتر رہائشی سہولت فراہم کرنا اولین مقاصد میں شامل ہے ۔اس موقع پرسنےئر پولیس ا فسران، ریزرو انسپکٹر، لائنز آفیسر و دیگران بھی موجود تھے۔ سی پی او نے ضلعی وائرلیس کنٹرول روم ، جم، میس، محرر آفس، پولیس ہسپتال ،ایم ٹی او، اصطبل اور کنٹین کا وزٹ کیا ۔ْصفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ریکارڈ چیک کیا ۔انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو ہدایت کی کہ پولیس جوانوں کو ڈیوٹی پر روانہ کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی بارے مناسب بریف کیا جائے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں