پاکستان
پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں،شاہ محمود قریشی

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ ملکی مفاد میں نواز شریف مستعفی ہوں آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، دعا ہے پاکستان جس بھنور میں پھنسا سے اس سے نکل جائے اور درست سمت میں چل پڑے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے استعفا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں اور وکلا سمیت سب وزیر اعظم کے استعفا کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایک لیگی طبقہ بھی کہتا ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہو کر کسی اور کو نامزد کریں۔ ملک اور جمہوریت کے مفاد میں وزیر اعظم مستعفی ہوں۔