پورن اسٹار کو سعودی عرب میں امریکی سفیر تعینات کرنے کی مہم زور پکڑگئی

واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن )صدر ٹرمپ کے آنے کے بعد سابق فحش اداکارہ میا خلیفہ کو سعودی عرب میں امریکی سفیر تعینات کرنے کی مہم زور پکڑگئی ہے اور اس سلسلے میں ایک آن لائن پٹیشن بھی شروع کردی گئی جبکہ دلچسپ موقف یہ اپنایاگیا کہ کلچرل بیگ گراﺅنڈ سے بالاتر میاخلیفہ کا ریکارڈ یہ ثابت کرتاہے کہ اپنے ملک اور عالمی کمیونٹی کیلئے لوگوں کو اکٹھا کررہی ہیں ۔
ایک ویب سائٹ پر میا خلیفہ کے حامیوں کا کہناتھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی نمائندگی کرنیوالی عظیم لیڈر ہوں گی اور پٹیشن فائل کرتے ہی اس پر ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں جاپہنچی ۔ اگریہ پٹیشن کامیاب ہوبھی جاتی ہے تو پھر بھی نئی نوکری میا خفیہ کوملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
یادرہے کہ سعودی عرب میں قوانین نہایت سخت ہیں اور فحاشی تو درکنار خواتین کو گاڑی تک چلانے کی اجازت نہیں اور نہ ہی کسی مخلوط پارٹی میں شرکت کرسکتی ہیں لیکن میا خلیفہ کو سعودی عرب میں سفیر لگانے کی مہم محض سستی شہرت کے حصول یا شرارت کے طورپر شروع کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں