پنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ 63 مقدمات میں درجنوں ملزمان گرفتار ۔7000سے زائدپتنگیں اور400سے زائدگوٹیں، ڈور کے پنے برآمد
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
سٹی پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیر کی ہدایت پر گوجرانوالہ پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ضلع بھرمیں63مقدمات درج کر کے112ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے7687پتنگیں اور421گوٹیں اور ڈور کے پنے برآمدہوئے ہیں ۔واضح ہو کہ پتنگ بازی کے خلاف صوبائی سطح پر سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ پتنگ اڑانے ، اس سے متعلقہ سامان خریدنے اور فروخت کرنے پر سخت پابندی ہے ۔ حکومتی احکامات کے مطابق ضلع بھر میں بھی پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں ۔انہوں نے ڈویژنل ایس پیز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی علاقے میں پتنگ بازی کی شکایت ملی تومحکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔