ایڈیٹرکاانتخاب

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع، 11 نئے وزرا، 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیر پیر کو حلف اٹھائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کرتے ہوئے 11 نئے وزرا کو شامل کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ نئے صوبائی وزرا پیر کو اپنے نئے قلمدانوں کا حلف اٹھائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 11 افراد کو وزارتیں دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت میں 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیر بھی رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کی گئی ہے۔
پنجاب کی صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاﺅ الدین، منشا ءاللہ بٹ ، مہر اعجاز احمد ،زعیم حسین قادری، نعیم خان بھابھہ، جہانگیرخانزادہ، نغمہ مشتاق اورامان اللہ خان شادی خیل، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا بطور وزیر شامل ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونین خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور خواجہ عمران نذیر ، رانا مقبول اور عزم الحق کو وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال ان وزرا کے قلمدانوں کے حوالے سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button