پاکستانپنجابلاہور

پنجاب کالج کے بعد لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں بھی طالبات سراپا احتجاج ہیں

*پنجاب کالج کے بعد لاہور یونیورسٹی میں بھی مبینہ ہراسگی، طالبات کا احتجاج، کالج گیٹ توڑنے کی کوشش

پنجاب کالج کے بعد لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں بھی طالبات سراپا احتجاج ہیں۔ طالبات کی جانب سے مرد ملازمین پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک وی او سی اردو

تفصیلات کے مطابق مرد ملازمین کی جانب سے ہراسگی کے الزام پر طالبات کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے اندر احتجاج کر رہی ہے۔ طالبات نے مبینہ ہراسگی کے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں طالبات کو آڈیٹوریم میں لیجا کر لاک کرنے کی اطلاعات ہیں۔ طالبات کو احتجاج سے روکنے کے لئے لاک کیا گیا ہے۔

لاہور یونیورسٹی کی طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کالج گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو اندر جانے سے روکا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button