پنجاب پولیس والوں نے سڑک پر ہی شہری کے کپڑے اتروادیئے
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) صوبائی دارلحکومت میں نولکھا تھانے اور قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنز کے قریب پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو روکا اور تلاشی کے بہانے بیچ چوراہے کپڑے تک اتروادیئے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق حاجی کیمپ کے قریب سے مظفرنامی شہری اپنے ایک ساتھی سمیت موٹرسائیکل پر گزررہاتھا کہ پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے روک لیا اور قمیض بھی اتروادی ، کپڑے اتروانے پر مظفر ایوب نامی سب انسپکٹراور ٹیم کے انچارج سے بحث بھی کرتا رہا کہ اچھے اخلاق کا مظاہرہ نہیں کررہے اور اسی حالت میں 10، 15منٹ بحث جاری رہی جبکہ وہاں جمع ہونیوالے شہریوں نے ویڈیو بنالی ۔
یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشن نے روایت پوری کرتے ہوئے نوٹس لیا اور اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ تحقیقات کی ذمہ داری ایس پی ندیم کھوکھر کو سونپ دی۔ مظفر نے بتایاکہ وہ اپنے بیٹے کیساتھ وہاں سے گزر رہاتھا اور بیٹے کے سامنے پولیس اہلکاروں نے بے عزت کیا۔