پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطحی تقرر و تبادلے – 9 ایس پیز کی نئی تعیناتیاں
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطحی تقرر و تبادلے – 9 ایس پیز کی نئی تعیناتیاں
تاریخ: 16 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس افسران کے اعلیٰ سطحی تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 9 سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس پیز) کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق:
احمد زنیر چیمہ، ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور کو تبدیل کر کے ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کر دیا گیا۔
رضوان طارق، ایس ایس پی انویسٹیگیشن گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ مقرر کیا گیا۔
سید عمران کرامت بخاری کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔
ڈاکٹر فہد احمد کو ایس پی ٹریفک لاہور بنایا گیا۔
نوید ارشاد، ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن کو سینئر ٹریفک آفیسر لاہور مقرر کیا گیا۔
منصور الحسن کو ایس پی ٹریفک پاسبان لاہور تعینات کر دیا گیا۔
غلام عباس، جو تعیناتی کے منتظر تھے، کو ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن مقرر کیا گیا۔
سعید احمد، ایس پی رحیم یار خان کو تبدیل کر کے ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد تعینات کیا گیا۔
عابد حسین ظفر، ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد کو تبدیل کر کے ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ مقرر کیا گیا۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
وی او سی اردو