پاکستان

پنجاب پولیس شہادتوں کے باوجود PSL کا فائنل میچ منعقد کروانے کیلئے پُرعزم "

” پنجاب پولیس شہادتوں کے باوجود PSL کا فائنل میچ منعقد کروانے کیلئے پُرعزم ”
لاھور میں PSL کے فائنل میچ کی سیکیورٹی فُول پروف بنانے کیلئے پنجاب بھر سے پولیس افسران آج رات صوبائی دارالحکومت پہنچیں گے۔
آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے مختلف اضلاع سے 3000 پولیس افسران کو لاھور طلب کرلیا۔
ضلع شیخوپورہ سے 291، قصور 224، ننکانہ 167، سیالکوٹ 279، گجرات 471، نارووال 135، اوکاڑہ 67، ساھیوال 157، خانیوال 191، وہاڑی 191 اور حافظ آباد 167 پولیس افسران لاھور آئیں گے۔
پی ایس ایل فائنل میچ کی سیکیورٹی کیلئے پنجاب بھر سے لاھور جانے والے پولیس افسران میں 6 ڈی ایس پیز، 43 انسپکٹرز، 214 سب انسپکٹرز و اے ایس آئیز اور 2500 کے قریب کانسٹیبلز و ھیڈ کانسٹیبلز شامل ھیں۔
گوجرانوالہ سے ایس ایس پی آصف ظفر چیمہ 6 انسپکٹرز اور 63 سب انسپکٹرز لیکر لاھور رپورٹ کریں گے جبکہ ضلع منڈی بہاؤالدین سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت 3 انسپکٹرز، 14 سب انسپکٹرز و ASI’s اور 140 کانسٹیبلز و ھیڈ کانسٹیبلز عہدہ کے افسران لیکر لاھور جائیں گے۔
جب آپ ٹی وی سکرینوں پر میچ سے لطف اندوز ھورھے ھونگے تب پنجاب پولیس اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پوری قوم اور کھلاڑیوں کو سیکیورٹی فراھم کررھی ھوگی۔
آپ پولیس کے لئے دعا ضرورکیجئے گا۔
اللّہ پاکستان اور پاکستانیوں کو ھمیشہ سلامت رکھے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button