
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات پر کام جاری ہے، مریم نواز
تاریخ: 13 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ میں ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات پر کام جاری ہے، جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
’تعلیم کی انقلابی قوت‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو ہیں اور صوبے میں تعلیمی ترقی کو اپنی ترجیح قرار دیتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ بچیوں کی تعلیم کو فروغ دینے، اساتذہ کی تربیت، اور اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں نواز شریف کے نام سے پہلے انٹرنیٹ سٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی حکومت پنجاب کا وژن ہے اور اس حوالے سے مختلف اصلاحاتی منصوبے زیرِ عمل ہیں۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k