پنجاب میں رین ایمرجنسی نافذ — وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام سے تعاون کی اپیل

لاہور / راولپنڈی / چکوال
پاکستان

پنجاب میں رین ایمرجنسی نافذ — وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام سے تعاون کی اپیل

پنجاب بھر میں جاری غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابق ٹوئٹر) پر اپنے اہم پیغام میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا:

> “پنجاب کے متعدد اضلاع میں غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے۔ متعلقہ سرکاری ادارے پوری تندہی اور جذبے کے ساتھ عوام کی مدد کر رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا:

> “انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ سائرن اور مقامی اعلانات کے ذریعے لوگوں کو خطرے سے بروقت آگاہ کرے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اداروں سے بھرپور تعاون کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔”

وی او سی اردو کا تجزیہ:
پنجاب کی تاریخ میں شاید پہلی بار ہے کہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ نے فوری ردِعمل، سوشل میڈیا پر براہ راست پیغام اور انتظامی ربط میں ایسی برق رفتاری دکھائی ہو۔ مگر سوال اب بھی باقی ہے:
کیا یہ مشینری عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عملی طور پر بھی اسی جذبے سے لیس ہے جس کا تذکرہ وزرا کے بیانات میں ہوتا ہے؟ آنے والے چند گھنٹے اس سوال کا جواب دیں گے۔

VOCPUN/007/170725
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں