ایڈیٹرکاانتخاب

پنجاب میں رینجرز سے آپریشن کرئے-عمران خان

لاہور: (نیوز وی او سی آن لائن) میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔ کہا دہشتگردی کو ختم کرنے کا کام فوج یا رینجرز پر مت چھوڑا جائے اگر کراچی میں رینجرز کا آپریشن ہو سکتا ہے تو پنجاب میں کیوں نہیں؟۔ کیا یہاں دہشتگردوں کو پال رکھا ہے؟۔ عمران خان بولے شہباز شریف نے چند سال پہلے دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ پنجاب میں کچھ نہ کرنا۔ حمزہ شہباز ایس ایچ اوز تعینات کرتا ہے۔ حکومت رائے ونڈ میں بیٹھ کر پولیس کو سیاسی بنا رہی ہے بہتر نتائج کے لیے پولیس کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی بنانا ہو گا۔ کپتان نے دھماکے کو پی ایس ایل کے خلاف سازش بھی قرار دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے تو اس پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟۔ جسٹس قاضی عیسیٰ کی رپورٹ پر توجہ دینی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button