گوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

پنجاب فوڈ اتھاٹی کا گوجرانوالہ ڈویژن میں کاروائیاں

گوجرانوالہ 21مارچ (کنٹری بیورو پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پنجاب فوڈ اتھاٹی کا گوجرانوالہ ڈویژن میں کاروائیاں
مضرصحت ، زائدلمعیاد خوراک مہیا کرنے پر 4فوڈ پوائنٹس سر بمہر
ناقص انتظامات پر1لاکھ 80ہزارکے جرمانے،مضر صحت خوراک تلف وارنگ نوٹسز جاری
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مضرصحت ،غیر معیاری خوراک مہیا کر نے پر 4فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا ، جبکہ مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 80ہزار کے جرمانے عائد کئے۔مضر صحت اور زائدلمعیاد خوراک تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارنگ نوٹسز جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کامونکی میں واقع بسم اللہ ملک شاپ کو دودھ میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ کرنے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے،حشرات کی بہتات ، اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر سیل کر دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہاؤ الدین کی ٹیم نے ہیڈ فقیریا ں میں کا روائی کرتے ہو ئے من پسند سویٹس کو پراڈکشن ایریا میں واش روم ہونے ،کھلے نا ن فوڈ گریڈ کلر کے استعمال اور ورکرز کے میڈیکل سر ٹیفیکیٹ کی عد م موجوگی پر سیل کر دیا۔جبکہ گجرات کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے گجرات اور اسکے گردو نواح میں کاروائی کرتے ہوئے گوگا ناشتہ پوائنٹ اورشیزان بیکرز کو کھانے کی اشیاء بنانے میں کاسمیٹکس رنگوں ،غیر معیاری تیل کا استعمال کرنے اور گزشتہ نوٹس پر عمل نہ کرنے کے باعث سیل کردیا گیا دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید کاروؤں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیار کا معائنہ کیا ،صفائی کے ناقص انتظامات ، معائنہ کے دوران زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے ، تاریخ اجراء کی عدم موجودگی اور صفائی کے غیرمعیاری انتظامات کی بناپرگوجرانوالہ میں 8فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 40,000،منڈی بہاؤالدین میں 76000جبکہ گجرات،جلالپور جٹاں میں 46,000 اور حافظ آباد میں مختلف فوڈ پوائنٹس کو 18,000کے جرمانے عائد کئے۔ مختلف فوڈ پوائنٹس سے نان فوڈ گریڈ کلر، ٹوٹے،خراب انڈے ناقص آئل، خراب دودھ، ملاوٹ زدہ کیچپ،زائدالمیعاد مٹھائی تلف کی گئی۔ مزید کاروائیوں میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button