پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،اروپ ٹاؤن میں ناج محل بیکرز کا پروڈکشن یونٹ سیل –
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس اف کینیڈا) صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام تک میعاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی نا قص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے اروپ ٹاؤ ن میں واقع تاج محل بیکرز (پروڈکشن یونٹ ) کو کھلے کوڑا دان ، صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات ، غیر معیاری فوڈ کلر کے استعمال اور زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کی بنا پر سیل جبکہ عبد اللہ نان شاپ کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے اور صفائی کے غیر مناسب انتظامات کی بناپر 2500روپے جرمانہ کیا۔ اروپ ٹاؤن میں واقع محسن سویٹس ، سبحان اللہ جوس ، زم زم نمکین ہوٹل، برکت میرج ہال،حسین میرج ہال، عبداللہ نان شاپ، بسم اللہ مِلک شاپ، آرسن ہوٹل،مارون میرج ،علی بابا ٹکا ٹک،پپو سلطانی فاسٹ فوڈ اینڈ چکن دابو،چیمہ مِلک شاپ، مرزا مِلک شاپ اور وزیرآباد ٹاؤن میں واقع طارق سویٹس اینڈ بیکرز، طارق سویٹس، وزیرآباد نان شاپ، منیر چکن اینڈ بیف شاپ، علی شان بیکرز، قاسم سویٹس، علی حیدر چکن شاپ، بٹ مِلک شاپ، جٹ مِلک شاپ، بابا نذیر سویٹس اینڈ بیکرز، اصغر فروٹ چاٹ اینڈ دہی بھلے، کاشف چکن اینڈ بیف شاپ، صوفی ہوٹل، حیدر علی چکن شاپ، لاجواب کھیر ، شیرازی سویٹس ہاؤس ، راجہ فروٹ چاٹ اینڈ دہی بھلے، حاجی گل غنی نان شاپ، کراچی عباسی بریانی ، پیزا ہٹ، خیبر نان شاپ، این۔ایف۔سی، شہباز تکہ شاپ،انور بیکری اینڈ منٹھار سویٹ ہاؤس ، ٹیسٹ کارنر، سرور تکہ شاپ، گورمے بیکرز، ماشاء اللہ برگر پوائنٹ اورسیون الیون برگر، قلعہ دیدار سنگھ میں واقع حاجی اللہ رکھا ، العزیز ٹی سٹال ،بھولا سویٹس، رانا جنرل سٹور، عبدا للہ جنرل سٹور ، اقبال ٹی سٹال ، افریدی دال چاول ، بھولا دال چاول، مہر چکن پوائنٹ، بھائی بھائی ٹریڈرز، جیو چکن شاپ، رحمت پولٹری، عرفان نان شاپ، مدنی ہوٹل، چمن نان شاپ اورالمدینہ ہوٹل کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات اور نو ٹسز ، محمد اسحاق پان شاپ اور دلاور پان شاپ سے زائد المعیاد اشیا ء خوردونوش کو تلف کیا گیا۔ قلعہ دیدار سنگھ میں واقع عامر بٹ چکن شاپ اورشانی چکن شاپ کو سابقہ نوٹس پر عمل در آ مد نہ کرنے ، فریمز کی عدم موجودگی اور صفائی کے غیر مناسب انتظامات کی بناپرباالترتیب 3000 اور2000روپے جرمانہ عائد کیا۔ قلعہ دیدار سنگھ میں واقع متفرق مراکز کا معائنہ کیا جن میں حاجی عبد الغنی امرتسری ، نسیم بٹ سری پائے ، الکریم بابا ریسٹورنٹ،حافظ سپر سٹور، الحبیب سندھی بریانی ، علی حیدر ہوٹل، ماشاء اللہ دال چاول، نرالا ہوٹل 1، نرالا ہوٹل 2، مہر چکن، عبد السلام پولٹری سہرام پولٹری ،سبحان علی چکن شاپ اورعابس چکن شاپ ، نندی پور ٹاؤن میں واقع چشتیہ نان شاپ، سبحان مرغ چنے ، عباس مِلک شاپ،نوید سندھو چکن شاپ، پولٹری سیل سینٹر، فیضان چکن شاپ،لاثانی چکن شاپ،رانا چکن پوائنٹ،حاجی اصغر چکن شاپ،پاکستان چکن شاپ،رانا چاند چکن شاپ،ریاض کالو چکن شاپ،مختار چکن شاپ، حلال چکن شاپ،ملک چکن شاپ،کاشی چکن شاپ، اور کامونکی ٹاؤن میں واقع بسم اللہ دودھ شاپ، المدینہ دودھ دہی والے، شرافت ملک شاپ،شفیق ملک شاپ، سرفراز ملک شاپ، عامر ملک شاپ، ملک ظہیر مِلک شاپ اورلیاقت ملک شاپ کو نوٹسز جاری کیے گئے۔