پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 5فوڈ پوائنٹس سیل، متعدد کو جرمانے، وارننگ نوٹس جاری
گوجرانوالہ 18 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے قلعہ دیدار سنگھ اور کھیالی شاہ ٹاؤن میں کاروائی کرتے ہو ئے علی پان شاپ، مَلک جی پان شاپ،اے ون پان شاپ،گوجرانوالہ ہوٹل کو سیل جبکہ چوہان بیکرز اینڈ جنرل سٹو کو4,000،ٹیک اویزکو4,500، عکیل بٹ تکہ شاپ کو3,500کو جرمانہ کیا گیا۔گجرات میں مین جی ٹی روڈ سرائے عالم گیر میں استاد اصغر سیالکوٹ ریسٹورنٹ کا وزٹ کیا اور ا ن کے صفائی واشیا ء خوردونوش کے غیر صحت مندانہ انتظامات کے پیش نظر ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائیرکٹر کی زیر نگرانی سرگودھا روڈ گجرات میں واقع ذائقہ ڈیری کا وزٹ کیا اور ا ن کے صفائی واشیا ء خوردونوش کے غیر صحت مندانہ انتظامات کے پیش نظر ڈیری کو سیل کر دیا گیا۔ سرگودھا روڈ میں شیر پاکستان ڈیری شاپ کو 15000روپے جرمانہ، سروس روڈ گجرات میں ذائقہ بیکری کو مبلغ 4000روپے کا جرمانہ کیا۔ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ میں کیفے ارب کو غیر صحت مندانہ انتظامات کے پیش نظر 2000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔