شہر شہرگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مضر صحت اجزاء اور بناسپتی کے استعمال پر2معروف بیکرزاور آئس یونٹ سیل
ناقص انتظامات ،کھلے رنگوں اورکیمیکل ڈرمزکے استعمال پر4مختلف فوڈ پوائنٹس سربمہر
1500لِٹرغیر معیاری دودھ،350کلوکلرڈ سلانٹی اور بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمد کر کے تلف
حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے، وارننگ نوٹسز جاری
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے 7مختلف فوڈ پوائنٹس سربمہر جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو71,500کے جرمانے عائدکر دیے۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق فود سیفٹی ٹیمز نے ضلع گجرات کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مضرِ صحت اجزاء کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پربیبی بیکرز،جوبلی آئس کینڈی،عارف بیکرز اینڈ پروڈکشن یو نٹ کوسر بمہر کر دیا۔ضلع گجرات میں ہی کارروائیاں کر تے ہو ئے فوٹو سٹوڈیو،بٹ قلفہ اینڈ فوڈ پوائنٹ اور سنیکس پروڈکشن یو نٹ کونیلے ڈرمز،مضرِ صحت اجزاء کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں مکھیوں کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کر دیا۔حافظ آباد میں چیکنگ کے دوران غلام شبیر کریانہ سٹور کوممنو عہ گٹکا ،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر36,500کے جرمانے عائد کیے۔ضلع سیالکوٹ اور حافظ آباد میں چیکنگ کے دوران4فوڈ پوائنٹس کواشیاء کی تاریخِ اجراء و تنسیخ نہ ہو نے،صفائی کے غیر معیاری انتظامات اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر 35,000کے جرمانے عائد کیے۔ ڈویژن بھر میں کارروائیوں کے دوران برآمد شدہ1500لِٹرغیر معیاری دودھ،350کلوکلرڈ سلانٹی،زائدالمیعاد بوتلیں،مصالحہ جات،رنگ کاٹ، مضرِ صحت مٹھائی اور دیگر اشیاع کو ضائع کر دیا۔مختلف فود پوائنٹس،چکن سیل سنٹرز،پروڈکشن یونٹس،سویٹس،بیکرز اور کریانہ سٹورزکوصفائی کے غیر معیاری انتظامات،حشرات کی موجودگی،میڈیکلز کی عدم دستیابی اور زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت پر وارننگ نوٹسز جاری کر دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button