پاکستان

پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹیں رشوت لیکر تبدیل کرنیکا انکشاف

پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹیں رشوت لے کر تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
اینٹی کرپشن یونٹ کے مطابق فارنزک لیبارٹری کے ملازمین کا گروہ رپورٹ تبدیل کرتا ہے، فارنزک لیبارٹری کا کمپیوٹر آپریٹر محسن اور ایک اے ایس آئی کو گرفتارکرلیا گیا ہے،
پولیس کے تفتیشی افسران کے ساتھ مل کر رپورٹ تبدیل کی جاتی ہے، محسن نے ثناء چیمہ قتل کیس میں رشوت لے کر رپورٹ تبدیل کی تھی۔
ملزمان نے اے ایس آئی مقصود کے ذریعے چھ لاکھ روپے رشوت لی تھی، گروہ میں شامل پنجاب فارنزک لیب کے مزید افسران اور تفتیشی افسران کو گرفتار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button