ایڈیٹرکاانتخاب
پنجاب حکومت نے میٹرو منصوبوں میں کرپشن کی ہے، شفقت محمود
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ادویات اور میٹرو منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہےاور نیب کو اس کرپشن کا نوٹس لے کر تحقیقات کرنی چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اربوں روپے اپنی تشہیر پر خرچ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ادویات کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی جبکہ اسلام آباد راولپنڈی میٹرو میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے، جس کا آڈٹ ضروری ہے۔