پاکستان

پنجاب حکومت صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں پر پیسا خرچ کرنے کے بجائے جنگلا بس اور سڑکوں کی تعمیر پر پیسے ضائع کر رہی ہے

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دعویٰ کرتے ہیں کہ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ترقی پنجاب میں ہو رہی ہیں جبکہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان الزام عائد کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں پر پیسا خرچ کرنے کے بجائے جنگلا بس اور سڑکوں کی تعمیر پر پیسے ضائع کر رہی ہے ۔اب نجی نیو چینل دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے بنیادی مسائل کے فنڈز میگا پراجیکٹس میں منتقل کردیئے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ صاف پانی ،تعلیم اور صحت سمیت بنیادی مسائل کے لیے مختص رقوم میگا پراجیکٹس میں لگائی گئی ہیں اور ا س مد میں 24ارب 90کروڑ روپے دیگر میگا پراجیکٹس کو دئیے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button