پنجاب بھر میں پولیس او ررینجرز کی کامیاب کاروائیاں…. 64 مطلوب افراد بارے اہم خبر
لاہور ،(ویب ڈیسک )پولیس اور رینجرز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 64سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ، چھ افراد کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ،یہ آپریشن لاہور، بھکر ، لودھراں اور دریا خان سمیت ارد گرد کے علاقوں میں کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اقبال ٹاون پولیس اور رینجرز نے گلشن راوی اور فیصل ٹاون سے42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، سرچ آپریشن حساس اداروں کی اطلاع پر کیا گیا،جس میں لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق210 گھروں ،150 دکانوں کی چیکنگ اور 200 سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی،6 افراد کو کرایہ نامے کا اندراج تھانوں میں نہ کرانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ۔بھکر کے علاقوں دریاخان اور صدر میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اس دوران 15مشکوک افراد کو زیرحراست لیا گیا ۔لودھراں کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیاگیا اور 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔