پاکستان

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

لاہور 30 ستمبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر کے شہروں میں اسلحے کی نمائش اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہو گی۔ جبکہ جلوس اور مجالس کو اس سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ اتوار تک ہونے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button